pak corona situation

پاکستان میں کورونا سے مزید 48 افرادچل بسے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 384 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 220 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے اور 7 لاکھ 80 ہزار 438 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 700 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 282 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 780، خیبرپختونخوا 3 ہزار723، اسلام آباد 724، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 257 اور آزاد کشمیر میں 511 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 969، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 26 ہزار 403، پنجاب 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار 364، بلوچستان 23 ہزار 778، آزاد کشمیر 18 ہزار 186 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔