rescue1122

مہمند ایجنسی:دوگروپوں کےدرمیان فائرنگ،6افرادزخمی

ویب ڈیسک (مہمندایجنسی)ضلع مہمند تحصیل صافی کے علاقہ خاخ بازار کے قریب والی کور میں دو گروپ کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو1122 ذرائع کےمطابق حادثہ میں چھ(6) افراد شدید زحمی ہوئے ہیں۔کنٹرول روم مہمند کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم

ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

زخمیوں میں اکبر جان ولد محمّد جان، ناموس خان ولد محمّد جان، سلیمان خان ولد اکبر جان ، گل جان ولد اکبر جان ، غلام نبی ولد حضرت گل ، حضرت اسلام ولد حضرت گل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

ابتدائی اطلاع کےمطابق دونوں گروپ کےدرمیان پہلےسےزمینی تنازعہ تھا۔