girl dead

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےبیوی کےسامنےشوہرقتل

ویب ڈیسک(چارسدہ)تنگی میں مہمند ایجنسی کے رہائشی کو بیوی کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کےقتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معراج گل اپنی بیوی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کرانے کے بعد تنگی سے واپس مہمند ایجنسی جارھے تھے کہ تنگی کالج روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معراج گل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔تنگی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار