news 1616937191 1714

ہری پور:عیدکادوسرادن بازاروں میں لوگوں کارش،SOPsکی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ غائب

ویب ڈیسک(ہری پور)صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ہری پورمیں بھی 8مئی سے 16مئی تک لاک ڈاون برقرارہے لیکن ہری پور میں انتظامیہ صرف چاندرات تک موجود رہی اسکے بعدآج عید کا دوسرادن ہے لیکن کروناSOPsپر عمل درآمدکرانے کیلئے بازاروں میں لوگوں کا رش ہے۔

مزید پڑھیں:  طالبان انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کریں،امریکہ

SOPsکی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ماسک کا استعمال بالکل نہں کیاجارہااسکےساتھ سوشل ڈسٹنس کا فقدان ہے ٹرانسپورٹ اڈوں پر پابندی کے باوجود لوگوں کو دیگر شہروں میں منتقل کرنے کیلئےگاڑیوں کی آمدورفت جاری ہےاسکےساتھ سوزوکی کیری ڈبل ٹرپل کرائےلےکرلوگوں کودیگرشہروں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

SOPsپرعملدرآمدکروانےکیلِئے انتظامیہ کو مقررہ تاریخ تک بازاروں میں ٹرانسہورٹ اڈوں میں رہنا چاہئےتا کہ کرونا وائرس میں کمی ہو سکے۔