shabir shah

ایم پی اےفضل الہی نےکورونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دیں

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں ایم پی اے فضل الہی نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، پابندی کے باوجود ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہجرہ عوام کےلئےکھولا ہے۔

عید کےموقع پربڑی تعداد میں لوگ فضل الہی سےملنےان کی رہائشگاہ پہنچ گئے، فضل الہی اور نہ ہی کسی اور نےماسک کا خیال رکھا اورنہ ہی سماجی فاصلہ رکھا گیا۔ فضل الہی لوگوں سےگلےمل رہےہیں اورہاتھ بھی ملارہےہیں۔

یاد رہےوزیراعلی نےعید سادگی سےمنانےکااعلان کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،صدر مملکت

دوسری جانب ایم پی اے فضل الہی نےکہا ہے کہ وزیراعلی کےاحکامات کےمطابق ایس او پیزپرعملدرآمد جاری ہے،پختون قوم اپنی روایات سےپیچھےنہیں ہٹ سکتی، تاریخ گواہ ہے کہ پختون کا حجرہ جنگوں اور خونی لڑائیوں کے باوجود کبھی خالی نہیں رہا ۔
انہوں نے کہا کہ میری عوام مجھ سے بہت محبت کرتی ہے بیماری کی وجہ سےانکو خود سے دورنہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کانوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ