DdS4bSkXUAAH1cG

ملک میں آج یو م یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد : پاکستان میں آج یوم فلسطین منا یاجارہاہے ، یوم فلسطین منانےکی اپیل پاکستان علماکونسل نےکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماکونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم فلسطین منا یاجارہاہے ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا قوم اور حکومت اہل فلسطین کے ساتھ ہیں، اوآئی سی اسرائیلی جارحیت کےخلاف فوری اقدامات کرے۔

یوم فلسطین کےموقع پر ملک بھرمیں فلسطینی عوام پراسرائیلی مظالم کو اجاگر کیا جا رہا ہے،جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی طور پر فلسطین کی موجوفہ صورتحال پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

علمائے کرام فلسطین پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے آیندہ حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔

یاد رہے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں :نیو سبزی منڈی کے قریب سابق پولیس اہلکار قتل

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال سے پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کیلئے مسلسل افواہ سازی کی گئی۔ اب مرکز ملک سلمان کے رفاہی کام کونشانہ بنا کروزیر اعظم کےدورہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہےپوری پاکستانی قوم اور حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر سے بات کی ہے اور پاکستان فلسطین کےساتھ کھڑا ہے،پاکستان دیگر ممالک سےبھی رابطےکررہا ہے۔