shah mahmood 3

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین عیدالفطر کے حوالے سے تہنیتی جملوں کا تبادلہ، وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی جانب سے مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، بین الافغان مذاکرات کی صورت میں، افغان قیادت کے پاس، مخدوم شاہ محمود قریشی کے مطابق افغانستان میں گزشتہ چالیس برس سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے ایک نادر موقع موجود ہے، افغان جماعتوں کے مابین عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی معاہدہ قابلِ ستائش ہے، پاکستان، افغانستان میں مستقل قیام امن کیلئے، تمام افغان جماعتوں سے پر تشدد واقعات میں کمی کا متقاضی ہے، بین الافغان مذاکرات کی کامیابی سے، افغانستان میں جامع اور دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی تخت بھائی کے 15عہدیداروں کی بنیادی رکنیت ختم

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے متمنی عناصر ” سپائیلرز” کے کردار پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان، پرامن، خودمختار، متحد، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے قیام کیلئے کی جانے والی عالمی کاوشوں کی معاونت جاری رکھے گا، دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا، دونوں وزرائے خارجہ کا فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق۔

مزید پڑھیں:  لاہور، 4 ہزار 480 ارب روپے کے صوبائِی بجٹ کی منظوری