ALPURI People offering funeral prayer of a person who died due to Coronavirus in Shangla. — F.P. photo

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 211 افراد متاثر، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 169 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد انتقال کرگئے، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 628 ہے، صوبے میں ایک دن میں 4 ہزار 126 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں 52، مردان اور مانسہرہ میں 30، 30، نوشہرہ میں 27 اور سوات میں 25 نئے مریض سامنے آئے۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم