elephants found dead 300x180 1

بھارت: آسمانی بجلی گرنےسے18 ہاتھی ہلاک

 ویب ڈیسک(نیودہلی)بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے سے 18 جنگلی ہاتھی ہلاک ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو گاؤں کے افراد نے ایک جگہ پر 14 ہاتھیوں کو مردہ پایا اور دیگر چار ایک پہاڑی کے دامن میں مردہ پائے گئے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں انتخابات 19 اپریل کو ہونگے

ہاتھیوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیر جنگلات نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔محکمہ جنگلات کی ابتدائی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھیوں کی ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی،تاہم فرانزک ٹیسٹ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کہیں ان ہاتھیوں کو کوئی زہرآلود چیز تو نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:  سپین، سینکڑوں افراد کا غزہ جنگ متاثرین کو مختلف انداز میں خراج تحسین