0310 Coronavirus MGN

بےرحم کوروناکےوارجاری،ملک میں مزید 83افراددم توڑ گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 1 ہزار 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے اور 7 لاکھ 80 ہزار 438 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

سرکاری پورٹل کیمطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 282 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 780، خیبرپختونخوا 3 ہزار723، اسلام آباد 724، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 257 اور آزاد کشمیر میں 511 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

این سی او سی کی رپورٹ کےمطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 969، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 26 ہزار 403، پنجاب 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار 364، بلوچستان 23 ہزار 778، آزاد کشمیر 18 ہزار 186 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔