news 1616491734 7937

کورونا کی موجودہ صورتحال کےپیش نظرتعلیمی ادارے 23 مئی تک بندرہینگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھرمیں 23 مئی تک نجی و سرکاری جامعات اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

تعلیمی اداروں کی 23 مئی تک بندش کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، سیاسی جماعتوں میں رابطے، کانٹے دار مقابلہ متوقع

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے تمام صوبوں، آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں تمام تعلیمی ادارے 17 سے 23 تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب، وزیر خرانہ بجٹ پیش کریں گے

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، مدارس، ووکیشنل اور ٹیکنیکل تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا،متعلقہ ادارے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق احکامات پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔