0637aad3 cc3b 4ab5 b218 4cddfaf0c9bb

پی ٹی آئی سابقہ ڈسٹرکٹ ممبرپشاورزاہد مہمندکورونا کےباعث انتقال کرگئے

ویب ڈیسک(پشاور)مسیحاوں کے بعد سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کورونا کے نشانے پرآگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر پشاور زاہد مہمند کورونا کے باعث جانبحق ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات سر پر آ گئے، خیبر پختونخوا کا ہائوس پورا نہیں، اپوزیشن رہنما عباداللہ

زاہد مہمند تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تھے اور 2015 میں گنج یونین کونسل سے ڈسٹرکٹ پشاور کی نشست پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر بنے تھے۔

زاہدمہمند گزشتہ دو مہینوں سے کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھے،نماز جنازہ آج شام 6 بجے عیسی خیل جنازہ گاہ میں۔ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب،انکوائری شروع

زاہد مہمند کی وفات پر تحریک انصاف کی قیادت نےاظہار افسوس کیا۔