1298267 mehmoodkhan 1534770625 962 640x480 1

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا فاروق قیصر کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز مزاح نگار، کالمسٹ اور تخلیق کار فاروق قیصر عرف انکل سرگم کی وفات پرانتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فاروق قیصر کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور،10 روز قبل ڈوبنے والے 8 سالہ بچے کی نعش بڈھنی نہر سے برآمد

وزیراعلیٰ محمودخان کا کہنا تھا کہ فاروق قیصر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہ ہو سکے گا وہ ایک کثیرالجہت شخصیت کے مالک تھے مرحوم ایک استاد، منفرد تخلیق کار، فنکار، کارٹونسٹ اور پروڈیوسر تھے۔ فاروق قیصر مرحوم نے اپنی تخلیقات سے ایک پوری نسل پر مثبت اثرات مرتب کئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رمضان کا پہلا عشرہ، سبزی، دالیں، گوشت اور پھل مہنگا، عوام خوار

انہوں نے کہا کہ فاروق قیصر نے طنز و مزاح کے ذریعے معاشرتی برائیوں کے خلاف شعور اجاگر کیا انکے تخلیق کردہ کردار ہمارے سماج کی عکاس تھے۔