333333 2

دیرلوئر:خال اورمضافات میں دوسری بارژالہ باری،کھڑی فصلوں اورباغات کونقصان

ویب ڈیسک(دیرلوئر)رات گئے خال اور مضافات میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے،ژالہ باری سے فصلوں اور پھلوں کے باغات متاثر ہوئے ہیں۔

ژالہ باری کیساتھ بارش کا سلسلہ بھی رات گئے تک جاری رہاجس نے کھڑی فصلوں اور باغات کو تباہ کیا،فصلوں کے ساتھ بے شمار پرندے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل

بارش اورژالہ باری سےایک طرف فصلیں خراب ہوئی ہیں تو دوسری جانب بڑی مقدار میں کچےخوبانی ،الوچے،املوک اورمالٹوکےباغات بھی ژالہ باری کی نظرہوگئےجس کے باعث زمینداروں کوشدیدنقصان کاسامناکرنا پڑرہا ہے۔متاثرہ کسانوں کا حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیس ایکس امریکا کیلئے جاسوس سیٹلائٹس نیٹ ورک بنانے کیلئَے تیار