ویب ڈیسک(کوہاٹ) کوروناوبا کےپیش نظرتاندہ ڈیم سمیت تمام تفریحی مقامات بند ہیں،تفریحی مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
دوسری جانب منتخب نمائندوں کے حجروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی زوروشوروسےجاری ہےعیدملن پارٹیاں کی جا رہی ہیں اور عید ملن پارٹیوں کی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا جارہاہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے نام پر ارباب اقتدار کا دوہرا معیار قابل افسوس ہے۔