ویب ڈیسک(چارسدہ) تھانہ بٹگرام کے حدود نیو متھرا میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ بیوی ہلاک جبکہ شوھر بال بال بچ گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں بیوی اپنے کم سن بیٹیوں کےہمراہ پشاورسےاپنےگھر وآپس آرہےتھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی ہسپتال پوسٹ مارٹم کے مطابق گولی ماتھے پر لگی ہے تاہم رپورٹ میں پیچھے سے فائرنگ بتائی گئی ہے۔
مقتولہ کی شوہر کی طرف سے تھانہ بٹگرام میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب شبقدر مٹہ روڈ پر سوزوکی اور چنگ چی میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں شاہ عالم جوڑ کا رہائشی 26سالہ اشرف جاں بحق ہوگیاجبکہ چنگ چی ڈرائیور سلمان ولد سفیراللہ سکنہ مٹہ نشان باغ شدید زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔