HINDU RASM

بھارت:کورونا کےباعث مردہ قراردی جانےوالی خاتون آخری رسومات کی ادائیگی سےچند لمحات قبل زندہ ہوگئی

ویب ڈیسک(ممبئی)بھارت میں کورونا وائرس کے باعث مردہ قرار دی جانے والی خاتون آخری رسومات کی ادائیگی سے چند لمحات قبل زندہ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاشٹرا کے گاﺅں برامتی میں 76 سالہ شکنتلہ گائیکواڈ کے اہل خانہ سمجھے کہ ان کی رشتہ دار کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں لیکن وہ چتا کو آگ لگانے کے عمل سے چند سیکینڈ جاگ گئیں، یہ منظر دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔

شکنتلہ کورونا کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث گھر میں انہیں قرنطینہ کر دیا گیا تھا جہاں ان کی حالت دن بہ دن خراب ہی ہوتی چلی گئی ،اہل خانہ نے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں برامتی کے ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ، اہل خانہ کے لوگ انہیں گاڑی میں ہسپتال لے کر پہنچے لیکن وہاں بیڈ نہیں ملا ، گاڑی میں بیٹھےہوئے بزر گ خاتون بے ہو ش ہوگئیں جس پر رشتہ داروں نے انہیں ہوش دلانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ حواس میں نہ آئیں ،صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام رشتہ دار سمجھے شکنتلہ اب دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں ، انہیں گھر لے جایا گیا اور آخری رسومات کی ادائیگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں لیکن چتا کو آگ لگانے سے چند منٹ قبل شکتنلہ گائیکواڈ اچانک سے جاگ اٹھیں اور انہیں یہ دیکھ کر شدید دھچکا لگا کہ ان کے رشتہ دار انہیں جلانے کی تیاری کر چکے تھےشکنتلہ نے منظر دیکھ کر چیخیں مار کر رونا شروع کر دیا ، خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان