news 1621005557 7370

اداکار سنجےدت نےاہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی

ویب ڈیسک(ممبئی) معروف بھارتی اداکار سنجےدت نےاہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

فلمی ستاروں نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائی۔

بالی ووڈ کے ہیروسنجے دت نے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی۔ معروف فلم سٹار اور ان کی اہلیہ نے عید خوشیوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر شیئر کیں اوراہل خانہ نے عید کا کیک بھی کاٹا۔

سنجو بابا نےعید کے موقع پرسفید قمیص شلوار زیب تن کیا تھا اور سفید کھوسے پہنے ہوئے تھے جب کہ ان کی اہلیہ نے بھی سفید کپڑے پہنے ہوئی تھیں اسی طرح دونوں بچوں نے پنک رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور بیٹے نے واسکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔