GettyImages 476433472

خیبر پختونخوا محکمہ صحت نے کرونا کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

پشاور:محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 65مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ مشتبہ کیسز میں 33کیسز کلیئر قرار دیئے گئے۔ 16افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کرونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کرونا سے متاثرہ مریض صحت یاب نہیں ہوئے۔ پشاور میں 18مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے 14کلیر قرار دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئَے پروگرام شروع

ڈیرہ سے 20مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 15یں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مردان سے5،چارسدہ سے 2،لوئر دیر سے 1،ایبٹ آباد سے 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوابی سے 5،سوات سے 3باجوڑ سے 1اور ضلع کرم سے 2مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تعیناتی، 8 نام ارسال کردیئے گئے