30برس کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن رجسٹریشن آج شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عوام سے ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے۔

کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر دے گا۔