death

بنوں:ماموں اور بھتیجوں کے درمیان خونریزتصادم ،2افرادجاں بحق 1 زخمی

ویب ڈیسک(بنوں) ایمار ککی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمار ککی میں ماموں اور بھتیجوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،بھتیجوں نے اپنے دونوں ماموں قتل کر دیئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھتیجہ بھی زخمی ہوا ہے،وجہ عداوت مستورات کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع
مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف

ذرائع کے مطابق خونریز تصادم کے دوران 2سگے بھائی حاجی میر نواز اور حاجی جمرود جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ بھتیجا حضرت خان زخمی ہوا ہے۔نعشوں اور زخمی کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔