ملک میں کورونا نے مزید 76 افراد کی جان لے لی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 اموات اور 2 ہزار 379 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 543 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130ہو گئی ہے۔

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 819 ہے اور 7 لاکھ 88 ہزار 768 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 367 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 794، خیبرپختونخوا 3 ہزار 766، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 264 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کیمطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 123، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 26 ہزار 787، پنجاب 3 لاکھ 25 ہزار 662، سندھ 2 لاکھ 98 ہزار 78، بلوچستان 23 ہزار 831، آزاد کشمیر 18 ہزار 231 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 418 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔