Ghana Ali Cosmetic Surgery 600x394 1

اداکارہ غناعلی کےہاتھوں میں مہندی رچ گئی،زندگی کی نئی شروعات

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

اس ضمن میں غنا علی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہاتھ میں مہندی لگ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! نئی شروعات۔‘

اداکارہ کی مہندی کی تصویروں کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اس نئی شروعات پر غنا علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ابھی تک اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کی شادی کس سے ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہپاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔