کورونا:دنیا بھرمیں 33لاکھ 83 ہزارسےزائدافراد ہلاک ہوئے ہیں

ویب ڈیسک:عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں 16 کروڑ 31 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 83 ہزار 606 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 14 لاکھ 78 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 863 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 36 لاکھ 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 70 ہزار 319 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 58 لاکھ 63 ہزار 839 افراد متاثر اورایک لاکھ 7 ہزار 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں 44 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 675 اموات ہوچکی ہیں۔

روس میں 49 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 480 ہے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔