ملک میں کوروناسےمزید 74 افرادجاں بحق،مثبت کیسزکی شرح 8.8 فیصد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کوروناوائرس کےباعث پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 74 اموات اور 3 ہزار 232 نئےکیسزرپورٹ ہوئےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 617 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 8 فیصدریکارڈ کی گئی۔

ملک بھرمیں ایکٹوکیسزکی تعداد 68 ہزار223 ہےاور7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔

این سی او سی کیمطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 801، خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 221، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان 23 ہزار 866، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کاکہنا ہےکہ گزشتہ روزپنجاب میں44مریض جان کی بازی ہارگئے،خیبرپختونخوا میں 20اموات،سندھ میں7،بلوچستان میں3اموات ہوئیں ،ملتان73،لاہورمیں57اوربھاولپورمیں48فیصد وینٹی لیٹربھرگئے ہیں تاحال گوجرانوالہ66 ، ملتان60اورپشاور44فیصدآکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔