Corona kills 16 more patients in kp

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 186 افراد متاثر، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 314 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد انتقال کرگئے، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 678 ہے، صوبے میں ایک دن میں 3 ہزار 46 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں 41، مردان میں 27، دیر اپر 26، ڈیرہ اسماعیل خان میں 14، سوات اور شانگلہ میں 12، 12 نئے کیسز سامنے آئے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم تجربات ناقابل برداشت، عوامی مسائل پر توجہ دینا ہوگی، علی امین