شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر، فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے سفارتی مشن پر ترکی روانہ

ویب ڈیسک :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے سفارتی مشن پر ترکی روانہ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،سوڈان ، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے، وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے، وزیر خارجہ، مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔