927807 4876124 11 tariq jameel and salman  akhbar

مولانا طارق جمیل، سلمان خان کے فین ہوگئے

ویب ڈیسک (کراچی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ماں باپ کی فرمانبرداری کے عمل کی وجہ سے فین ہوگئے ہیں۔

عید پر سلمان خان کیلئے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انہیں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر سے پتہ چلا ہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے انتہائی فرمانبردار ہیں۔ وہ اپنے والدین کے اتنے زیادہ فرمانبردار ہیں کہ وہ جو بھی کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کے والد سلیم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کا بیٹا اتنی بڑی سلیبریٹی ہو کر بھی اتنا فرمانبردار ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت دو ایسے کام ہیں جنہوں نے انہیں اداکار سلمان خان کا فین بنادیا ہے۔