nick jonas priyanka chopra 500x300 1

پریانکا کے شوہر نک جوناس حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک(کیلی فورنیا) معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر، گلوکار اور موسیقار نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔

ذرائع کے مطابق 28 سالہ نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

ہمہ وقت سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے نک جونز اور ان کی اہلیہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم نک جونز کے قریبی ساتھی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ گلوکار کو حادثے کے بعد ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نک جونز حادثے کے وقت ٹیلی وژن کے لیے ایک ریئلٹی شو کے سیٹ پر موجود تھے۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد نک جونز نے اپنا ادھورا شو مکمل کروایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

ریئلٹی شو کے حوالے سے بھی نک جونز نے اب تک مداحوں کو کچھ نہیں بتایا تاہم وہ ’’دی وائس‘‘ نامی ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوں گے جہاں وہ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔