mahira khan

بھارت میں پاکستانی اداکاروں پرپابندی نےمجھےغمگین کردیا،ماہرہ خان

ویب ڈیسک (لاہور)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کام کرنے پر پابندی کی وجہ سےغمگین ہوں۔

خوبرو ادکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے مجھے بہت سی بھارتی ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ مجھے ان پراجیکٹس میں کام کرنے پر خوف محسوس ہورہا تھا۔