coronavirus 1

کورونا بےلگام،ملک میں مزید 135افرادجان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 135 افراد وائرس سےانتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے اور 7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 801، خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 221، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان 23 ہزار 866، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔