607785 541710 imran khan2 akhbar 1

اوور سیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک ترسیلات زر بڑھنا ایک ریکارڈ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ترسیلات زر 24 اعشاریہ 2 بلین ڈالر تک پہنچ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا
مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ہمیشہ یقین رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔

عمران خان نے نئے پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا شکریہ بھی ادا کیا۔