847605 103246 updates

اداکارہ منال خان کی اداکاراحسن محسن اکرام سےبات پکی ہوگئی

ویب ڈیسک (کراچی)شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی اداکاراحسن محسن اکرام سے بات پکی ہوگئی۔

اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراحسن محسن کے ساتھ چند تصاویر شیئرکیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

منال خان نے احسن محسن کے ساتھ اپنی بات پکی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جس میں دونوں نے گلے میں پھولوں کے ہار پہنے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ ثنا جاوید ، اُشنا شاہ ، آئمہ بیگ ، مایا علی ، سجل علی اور نمرہ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔

احسن محسن اکرام نے بھی منال کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہے جس پر منال نے محبت کا بھی اظہار کیا ہے۔