ap550x55016x121transparentt

پی آئی اے کامتحدہ عرب امارات کیلئے پیپر ویزا یا وزٹ ویزا ناقابل قبول قرار

اسلام آباد:پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لیے پیپر ویزا یا وزٹ ویزا ناقابل قبول قرار دے دیاہے ،ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے نوٹیفیکیشن کے ذریعہ تمام شفٹ اسٹیشن مینجرز کو آگاہ کر دیا,مشرق ٹی وی نے نوٹیفیکیشن کی کاپی حاصل کرلی گئی ، متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستانی پاسپورٹ پر پیپر ویزا اور یا وزٹ ویزا قابل قبول نہیں ہے، اس کا اطلاق دبئی, ابو ظیبی, الالعین اور شارجہ تمام سیکٹرز پر ہو گا, ،پاسپورٹ پر ملازمت کا ویزا اور اقامہ متحدہ عرب امارات کے لیے قابل قبول ہو گا, دیگر قومیتوں کے پاسپورٹ رکھنے والے جو کہ انٹری آن آرائیول کے اہل ہیں کو متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت ہے, تمام شفٹ اسٹیشن مینیجرز کو ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کا پابند بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار