Untitled 1 517

خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر ردبدل

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل وزرا کو محکمے تفویض کردی گئی، کابینہ میں ایک بار پھر محکموں کے قلمدان تبدیل کئے گئے، فضل شکور کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق خلیق الرحمن، تاج محمد ترند اور شفیع اللہ کے محکمے تبدیل کئے گئے، عاطف خان کو خوراک، ایس ٹی اینڈ آئی ٹی کے محکمے دئیے گئے، کابینہ میں شامل شکیل خان کو پبلک ہیلتھ انجینرنگ کا محکمہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم
مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

تفصیلات کے مطابق خلیق الرحمن ایکسائز و ٹیکسیشن کے مشیر مقرر، تاج محمد بجلی و توانائی کے معاون خصوصی، محمد شفیع اللہ جیل خانہ جات کےلئے معاون حصوصی مقررکر دئیے گئے۔