CM KP

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکابھیس بدل کرڈی سی پشاورآفس کادورہ،رشوت لیتےکلرک کوپکڑلیا

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج کل صوبے میں بھیس بدل کر دورے کر رہے ہیں اور کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

آج وہ بھیس بدل کر ڈپٹی کمشنر آفس گئے اور عام شہریوں کیساتھ لائن میں کھڑے ہوکر بغور جائرہ لیتے رہے۔ انہوں نے چہرے پر ماسک اور سر پرسفید ٹوپی پہن رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

محمود خان نے لائسنس برانچ کے کلرک اور دیگر عملہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ لائسنس کلرک اور دیگر عملہ 300 روپے کی بجائے 1000 روپے فی لائسنس وصول کر رہا تھا۔

موقع پر ہی وزیراعلیٰ نے دو اہلکار کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا

ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہوکہ غلفت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خود عوام کے درمیان جاکرجائزہ لیتا رہوں گا، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان گزشتہ چند دنوں سے بھیس بدل اسپتالوں اور پولیس ناکوں کے دورے کر رہے ہیں۔