xcoronavirus 2.jpg.pagespeed.ic .aQdtf2DB8f

خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق

پشاور: ایک مریض 50 سالہ سعادت خان کا تعلق مردان سے ہے اور وہ ایک ہفتہ قبل عمرہ کے بعد لوٹ آیا تھا۔ جبکہ دوسرا مریض عبدالفتح جس کی عمر40 سال تھی, جو کے ٹل ہنگو کا رہائشی تھا۔

سعادت خان مردان کے تھانہ صدر کے علاقہ منگا سے تعلق رکھنے والے، پیشے کے لحاظ سے ڈسپنر تھا جو علاقے میں ڈاکٹر سعادت خان کے نام سے مشہورتھا مقامی ذرائع کے مطابق وہ ایک ہفتہ قبل عمرہ کی سعادت سے لوٹ آیا سعادت خان کی گزشتہ روز طبیعت خراب ہو نے پر اسے ہسپتال لا یا گیا ہسپتال میں اس کے نمونے لیکرٹیسٹ کیلئے اسلام آباد لیبارٹری ارسال کئے گئے مردان میڈیکل کیمپلکس کے ترجمان ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق بدھ کے روز موصول ہو نے والے رپورٹ میں متاثرہ شخص میں کرونا وائر س کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد مریض کو مردان میڈیکل کمپلیکس میں قائم کورونا خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا اور وہ وینٹیلیٹر پر تھا ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر نے سعادت خان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گھر کو قنطرینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں اہل خانہ کو سہولیات دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم
مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

دوسرا مریض عبدالفتح جس کی عمر 40 سالہ تھی جو کہ ٹل ہنگو کا رہائشی تھا، عبدالفتح کو گذشتہ رات تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والا 40 سالہ عبدالفتح دبئی سے آیا تھا۔