shahmahmoodqureshi

عراقی ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراق کے تین روزہ دورے پر روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): عراقی ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراق کے تین روزہ دورے پر روانہ، وزیر خارجہ عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے، اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک

وزیر خارجہ عراق صدر برہام صالح سمیت عراق کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں ہر سال "زیارات کیلئے عراق آنے والے زائرین” کی مشکلات اور ان کی سہولت کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے، عراقی قیادت کے ساتھ دو طرفہ سیاسی و دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی، وزیر خارجہ کا یہ دورہ عراق، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں مسلم ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ایک کڑی ہے، توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورہ عراق سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ