Untitled 1 568

شاہ محمود قریشی عراق کے دورے کے موقع پر مختلف وزراء سے ملاقات کریں گے

ویب ڈیسک : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ عراق، ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں مصروف ترین دن گزاریں گے، وزیر خارجہ کچھ ہی دیر میں وزارت خارجہ روانہ ہونگے، وزیر خارجہ عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، وزیر خارجہ صدارتی محل جائیں گے اور عراق کے صدر برہام صالح کیساتھ ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا

وزیر خارجہ کی عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے، وزیر خارجہ بغداد میں وزیر داخلہ اور دفاع سے بھی ملیں گے، ان ملاقاتوں میں پاکستان اور عراق کے مابین دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ، ہرسال زیارات مقدسہ کیلئے عراق آنے والے ہزاروں پاکستانی زائرین کو درپیش مشکلات اور ان کو سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ عراق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے