اسلام آباد:ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ،ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں زیرعلاج کروناوائرس کا مریض صحتیاب ہوگیا ، پمز میں زیرعلاج مریض کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آ گیا، 61 سالہ مریض کو گزشتہ روز پمز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، کرونا سے صحتیاب مریض کی عمر 61 برس تعلق سکردو سے ہے ، کرونا کے مریض کو 25 فروری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، 61سالہ مریض میں 26 فروری کو کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments