ppp 5

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم سے بات کرنے سے صاف انکار

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پیپلزپارٹی نے نام نہاد پی ڈی ایم اتحاد قرار دے دیا، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے گفتگو سے بھی صاف انکار کردیا، مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے رویہ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کوئی گفتگو نہیں کرے گی پی ڈی ایم کے نمائندہ شہباز شریف سے مزاکرات نہیں ہو سکتے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا چنلیج ہے کہ، پی ڈی ایم کے کسی بھی اجلاس میں استعفے لانگ مارچ کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا،دو جماعتی ہم خیال جماعتوں کا خود ساختہ فیصلے نے پی ڈی ایم مقاصد کو نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم چارٹر اور ایکشن پلان پر کاربند ہے، پنجاب میں 160سے زائد ممبران ن لیگ کے استعفے نہ دینا سوالیہ نشان ہے، مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز موجودہ حکمرانوں کو گھر نہیں بھجوانا چاہتے، یہ حکمرانوں کو خود وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام پر مسلط رہے،نام نہاد پی ڈی ایم قیادت احتجاجی تحریک چلانا چاہتی ہے نہ لانگ مارچ ، نام نہاد پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس کے بعد حکومت کے خلاف کسی ٹھوس اقدام کا اعلان نہیں کیا ،پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی اپوزیشن کے لئے ووٹ دیئے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان