unnamed 12

کورونا کے خلاف اس جنگ میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں۔ حریم فاروق

پاکستان کی نامور اداکارہ حریم فاروق نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا ہے۔ اداکارہ حریم فاروق نے لکھا کہ کورونا کے خلاف اس جنگ میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں۔ٹوئٹر پر حریم فاروق کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کہہ رہی ہے کہ کورونا وائرس سے گھبرائے نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط کریں

حریم فاروق نے کہا کہ بار بار اپنے ہاتھ دھوئے اور ہینڈ سینیٹائزر اپنے ساتھ رکھے۔اداکارہ نے کہا کے یہ وائرس پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے لہزا اعلاج سے بہتر احتیاط ہے۔حریم فاروق نے کہا اگر آپ کو ایسا لگے کے آپ کو کورونا تو نہیں ہو رہا تو فوراً ٹیسٹ کروائے اور احتیاط کریں۔اداکارہ نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ حکومت کا کورونا کے خلاف کی جانے والی جنگ میں حکومت کا ضرور ساتھ دے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں میں 172، پنجاب میں 26، خیبرپختوامیں 16، بلوچستان میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 3 مریض سامنے آچکے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں یہ تعداد 244 ہوگئی۔