146152 061151 updates

کورونا کیخلاف آگاہی مہم ”سلیوٹ سلام“ فخر زمان کا ویڈیو پیغام

لاہو ر(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان بھی کورونا کے خلاف مہم کا حصہ بن گئے۔ لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز فخرزمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی آگاہی مہم ”سلیوٹ سلام“ کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سب یکجا ہیں، پوری دنیا کورونا سے نبرد آزما ہے، احتیاط، احتیاط اور احتیاط ہی اس کا توڑ ہے۔فخرزمان نے کہا کہ ”سلیوٹ سلام“ کی عادت اپنا کر خود کو کرونا سے بچائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، غیر ضروری میل ملاپ سے اجتناب کریں،

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

شہری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔

مزید پڑھیں:  کراٹے کمبیٹ ،پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی