80فیصد کورونا وائرس سے متاثر مریض پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں- صوبائی وزیر صحت پنجاب

لاہور:صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی میڈیا سے بات چیت.پنجاب میں 384ٹیسٹ کیے گئے. پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس کے78 مریض ہیں. کورونا وائرس کی تشخیص والے افراد کو الگ کر دیا گیا ہے.80فیصد کورونا وائرس سے متاثر مریض پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں.

پنجاب حکومت نے وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے ہیں .ملتان کی لیبر کالونی میں نئے آنے والے 1500 افراد کےٹیسٹ کیے جائیں گے.

عوام سے اپیل ہے کہ اپنی اور اہل خانہ کی زندگی کی خاطر گھروں میں رہیں.شوکت خانم ہسپتال میں کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں