اسلام آباد:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نیوز کانفرنس.تمام ریلوے سٹیشنز پر صفائی کے انتظامات بہتر کیے گئے ہیں.22مارچ سے 12ٹرینیں بند کی جا رہی ہیں. یکم اپریل کو 20مزید ٹرینیں بند کی جائیں گی.ایڈوانس بکنگ والوں کو پیسے واپس کیے جائیں گے.
راولپنڈی، پشاور، لاہور اور کراچی کے سٹیشنز پر رش کم کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں.ریلوے مسافروں کی ہر ممکن سکیننگ بھی کی جارہی ہے.امید ہے چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.لاک ڈاؤن کرنے سے کورونا کے اثرات ختم نہیں ہوتے.
ٹرینیں بند کرنے کے باوجود ریلوے افسروں اور مزدوروں کو تنخواہیں بروقت ملیں گی .ریلوے کا پچھلے سال 4 ارب روپے کا خسارہ کم کیا .