kpkdf

خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 63 ہزار 102 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل۔محکمہ صحت

ویب ڈیسک (پشاور) :محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ، مجموعی طور پردو لاکھ 63ہزار102 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل، 61 ہزار979 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے، 44 ہزار540 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی، 9 ہزار577 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

محکمہ صحت کے مطابق 1217 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی، 2 لاکھ51 ہزار631 بزرگ افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے، ایک لاکھ 77ہزار394 بزرگ افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دے دی گئی، 15 ہزار929 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے، 2 لاکھ 62ہزار610 بزرگ افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے، 24 ہزار22 بزرگ افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ہے، 2 ہزار858 ہیلتھ ورکرز کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ، 1لاکھ15 ہزار295 بزرگ افراد کو اسٹرازینیکا کی پہلی خوراک دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق