خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 9 افراد انتقال کرگئے، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار144 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 249 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ34 ہزار 321ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 502مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 859 ہوگئی۔

پشاور میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد جاں بحق، رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2041 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 69 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد49 ہزار383 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 8ہزار713 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔