بنوں :گندم کی زہریلی گولیاں موت بانٹنےلگیں

ویب ڈیسک (بنوں)بنوں میں گندم کی زہریلی گولیوں سے اموات کا انکشاف ہوا ہے ، گندم کومختلف وائرس اورکیڑوں سےبچاؤ کے لئے زہریلی گولیوں کی فروخت سرعام جاری ، زہریلی گولیوں کے استعمال سے خودکشیوں سےجاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

بدقسمتی سےمذکورہ گولیاں شہر اوردیہی حلقوں میں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں۔

ڈاکٹرزکا کہنا ہےکہ ہسپتالوں میں زہریلی گولیاں کھانے سے اموات میں اضافہ ہوگیا ہے، زہریلی گولیاں کھانے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے،

زہریلی گولیوں سے اموات کےباعث ینگ ڈاکٹرزنے زہریلی گولیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کیلئےہیلتھ انتظامیہ کو خط لکھ دیا ۔

ڈی سی بنوں کے مطابق عوامی شکایات پر زہریلی گولی کی خرید فروخت پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔