763740 4073734 Coronavirus AFP updates

ملک میں کورونا سے آج مزید58 افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58اموات اور 1 ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.02 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار323 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار630ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار376 ہے اور 8 لاکھ 64 ہزار931 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم

این سی او سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار314 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار136، خیبرپختونخوا 4 ہزار 158، اسلام آباد 765، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 289 اور آزاد کشمیر میں 554 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

سرکاری اوداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار766، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار558، پنجاب 3 لاکھ 42 ہزار 498، سندھ 3 لاکھ 23 ہزار828، بلوچستان 25 ہزار819، آزاد کشمیر 19 ہزار 510اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔