WhatsApp Image 2020 09 29 at 9.41.28 PM

دلیپ کمار حیات ہیں، افواہوں پر یقین نہ کیا جائے، اہلِ خانہ

ویب ڈیسک (ممبئی)برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ حیات ہیں۔

سلور اسکرین پر افسانوی حیثیت کے حامل اداکار کے خاندان نے ان کے انتقال کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کردی۔

اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک بیان میں خاندان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر فارورڈ کی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں وہ زندہ ہیں اور ٹھیک ہیں۔

خاندان کا مزید کہنا تھا کہ آپ تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں۔

ٹوئٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق دلیپ کمار دو تین روز میں گھر پر ہونگے۔

اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ دلیپ صاحب کو معمول کے ٹیسٹ اور انویسٹی گیشن کے لیے نان کوویڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور انھیں سانس لینے میں کچھ دشواری تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کی بائی لیٹرل پلورل ایفوژن کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر انھیں آکسی جن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔